Select Menu

اہم خبریں

clean-5

ad

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

Misc

Technology

» »Unlabelled » عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج کرے گی، پیر نور الحق

رویت ہلال کمیٹی اور پشاور کی مسجد قاسم جان پیچھے رہ گئیں۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بازی لے گئے عید الفطر کل ہونے کا اعلان کردیا۔ دوسری جانب وزیر مذہبی امور پیر نورالحق کہتے ہیں عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج کراچی میں کرے گی۔ فواد چوہدری اچھے دوست ہیں لیکن آجکل چاند چاند کھیل رہے ہیں۔
اسلام آباد میں زوم کے ذریعہ نیوز بریفنگ دیتے ہوئے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹیکنالوجی کا استعمال کیئے بغیر چاند دیکھنے کی دلیل کو مسترد کردیا۔ بولے بائیس مئی کی رات دس بج کر چھتیس منٹ پر شوال کے چاند کا ارتقا شروع ہو چکا ہے۔ جس کے بعد چاند آج شام سات بج کر چھتیس منٹ سے سوا آٹھ بجے کے دوران بدین سانگھڑ، ٹھٹھہ اور پسنی کے ساحلی علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔
وزارت سائنس کی جانب سے کل پاکستان میں عید الفطر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہر سال رمضان اور شوال کے چاند پرتنازعہ جنم لیتا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم خان چاند کے الگ الگ اعلانات کرتے ہیں۔ مذہبی تہواروں کو تنازعہ کے بجائے یکجہتی کا باعث ہونا چاہیئے۔ کل دنیا کے تمام اسلامی ممالک ایک ساتھ عید الفطر منائیں گے۔
فواد چوہدری کی بریفنگ کے بعد وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج کراچی میں کرے گی۔ جس کے مطابق ہی عید منائی جائے گی۔ شریعت اور دین چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے۔ فواد چوہدری اچھے دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں۔ عید کا فیصلہ علمائے کرام ہی کریں گے۔

پاک اردو ٹیوب Ali Express Online Shoping

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
جدید تر اشاعت
»
Previous
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں